شریف خاندان کا کورونا بہت سیاسی ہے، مسرت جمشید

لاہور (قدرت روزنامہ)مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا کورونا بہت سیاسی ہے۔ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‏اللہ تعالی شہباز شریف کو صحت دے لیکن اس خاندان کا کورونا بہت سیاسی ہے، جب بھی مریم نے سائلنٹ موڈ میں جانا ہو تو کورونا ہو جاتا ہے۔
اور اب اہم فیصلوں کو لٹکانے کے لیے ایک اور سیاسی قرنطینہ ہے۔

واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں، شہباز شریف کی دو روزسے طبیعت ناسازتھی، جس کے بعد ڈاکٹر کے مشورے سے وزیراعظم نے آج کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔
مریم اورنگزیب نے عوام اور کارکنان سے وزیراعظم شہبازشریف کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔

Recent Posts

لاہور میں شدید گرمی، پارہ 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں شدید گرمی کے باعث آج پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک…

7 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

16 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

17 mins ago

واٹس ایپ نے پروفائل فوٹو فیچر کی آزمائش شروع کر دی

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)میٹا کا انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر…

31 mins ago

“طلعت حسین کا انتقال پاکستانی شوبز کیلئے بہت بڑا نقصان ہے”

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لیجنڈری اداکار طلعت حسین…

37 mins ago

پی ٹی آئی معاملات پر اظہار تشویش، جس کرب سے گزر رہا ہوں بتا نہیں سکتا: شہریار آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے…

2 hours ago