404 Error

شریف خاندان کا کورونا بہت سیاسی ہے، مسرت جمشید

لاہور (قدرت روزنامہ)مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا کورونا بہت سیاسی ہے . ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‏اللہ تعالی شہباز شریف کو صحت دے لیکن اس خاندان کا کورونا بہت سیاسی ہے، جب بھی مریم نے سائلنٹ موڈ میں جانا ہو تو کورونا ہو جاتا ہے .


اور اب اہم فیصلوں کو لٹکانے کے لیے ایک اور سیاسی قرنطینہ ہے .


واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے . وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں، شہباز شریف کی دو روزسے طبیعت ناسازتھی، جس کے بعد ڈاکٹر کے مشورے سے وزیراعظم نے آج کورونا ٹیسٹ کروایا تھا .
مریم اورنگزیب نے عوام اور کارکنان سے وزیراعظم شہبازشریف کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں