حج کے دوران ناقص انتظامات، پاکستانی عازمین نے وزیر مذہبی امور سے شکایات کے انبار لگا دیئے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستانی عازمین نے حج 2026 کے دوران ناقص انتظامات پر وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے شکایات کے انبار لگا دیے جبکہ کیس بھی دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔عازمین نے کہا کہ 12، 12لاکھ روپے حج کیلئے دیئے مگر انتظامات ناقص ہیں۔
عازمین نے کہاکہ بیڈ ٹھیک نہیں، ٹرانسپورٹ وقت پر نہیں پہنچ رہی ،ناقص کھانا دیا جا رہا ہے، ہمارا یہاں کوئی پرسان حال نہیں اور بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے، ہماری شکایات کوئی نہیں سنتا جبکہ کئی بار جلا ہوا کھانا ملا ہے۔
وزیر مذہبی امور نے حج انتظامات سے شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ناقص انتظامات پر ایکشن لیتا ہوں۔عازمین حج نے سوال اٹھایا کہ آپ کے ایکشن سے اب کیا فائدہ، پہلے ایکشن کیوں نہیں لیا وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ پہلے ہمیں معلوم نہیں تھا۔عازمین نے شکوہ کیا کہ بیوروکریسی سعودی عرب میں حج انتظامات سے متعلق کیا کر رہی ہی ہم جیل میں آئے ہیں یا حج پر آئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert