ارشد شریف قتل کیس کے بعد امریکا نے کینیا میں شوٹنگ سائٹ ایموڈمپ سے معاہدہ ختم کردیا
مگادی میں واقع شوٹنگ سائٹ پر ارشد شریف نے زندگی کے آخری لمحات گزارے تھے، رپورٹ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی صحافی اور اینکر ارشد شریف قتل کیس کے بعد امریکا نے کینیا میں شوٹنگ سائٹ ایموڈمپ سے 4لاکھ ڈالر کا تربیتی معاہدہ ختم کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور ایموڈمپ کے درمیان انسداد دہشت گردی اور منشیات کے معاہدے تھے۔معاہدے کے تحت کینیا پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بہتر بنانا تھا۔امریکا کے علاوہ متعدد دیگر کمپنیوں نے بھی ایموڈمپ کے ساتھ معاہدے ختم کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق مگادی میں واقع شوٹنگ سائٹ پر ارشد شریف نے زندگی کے آخری لمحات گزارے تھے۔ ارشد شریف نے ایموڈمپ میں ایک دن اور دو راتیں گزاری تھیں، شوٹنگ سائٹ کراچی سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں وقار احمد اور خرم احمد کی ملکیت ہے۔