قلات میں پارہ2 ڈگری اور زیارت میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

کوئٹہ میں درجہ حرارت چھ ڈگری، ژوب میں 8 ، بارکھان میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی ہوگیا جب کہ قلات میں دو ڈگری اور زیارت میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال پیش کردی۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، ژوب میں 8 ، بارکھان میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار میں کم سے کم درجہ حرارت 14، لسبیلہ میں 16، تربت میں 21 ، پنجگور میں 14 ، دالبندین میں 14، نوکنڈی میں 16، قلات میں دو ڈگری، زیارت میں ایک ڈگری، اوڑمارہ میں 18، پسنی و گوادر اور جیونی میں کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک تاہم شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔