امریکی ڈالر آج مزید مہنگا ہو گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر گزشتہ کئی روز سے پھر اڑان بھر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ ناقدری کا شکار ہے . آج کاروبار کے آغاز میں ایک بار پھر امریکی ڈالر مہنگا ہوا ہے .


انٹر بینک میں آج ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے . انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 221 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا .
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز
خوش قسمتی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے . پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 51 پوائنٹس کے اضافے سے 42848 پر آ گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں