سعودی فرمان روا کے دورے کو سبوتاژ کرنے کیلئے لانگ مارچ کا ڈرامہ رچایا گیا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سعودی فرمان روا شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو سبوتاژ کرنے کے لئے لانگ مارچ کا ڈرامہ رچایا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے اور ہم نے اپنے طور پر انویسٹیگیٹ کیا ہے کہ لانگ مارچ کو ایک ملک فنڈنگ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخ نہیں طے ہوئی تھی تب تک عمران لانگ مارچ کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کر رہے تھے اور جب شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان 21 نومبر کو طے ہوا تو عمران نے 21 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے دھرنے کے اعلان کے بعد دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے اور صرف ایک ملک نہیں چاہتا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں، اس لئے لانگ مارچ کو فنڈنگ کر رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے پیچھے چھپی سازش سے پردہ چاک کرنا ملکی مفاد کا تقاضہ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے دو تین ممالک کے لئے بڑی سرمایہ کاری لیکر آرہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ عمران نے 2014 میں بھی چینی صدر کے دورہ کو سبوتاژ کرنے کے لئے دھرنا دیا تھا اور انہوں نے ہر وہ قدم اٹھایا ہے جو ریاست پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے، امریکی سازشی بیانیے اور سائفر سے پیچھے ہٹنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ اب فرلانگ مارچ بن چکا ہے، مصلحت کی خاطر عمران خان کے خلاف فی الحال کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔

Recent Posts

سپریم کورٹ کا فیصلہ، کس جماعت کی کتنی نشستیں کم ہوں گی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے حصے کی مخصوص نشستیں…

9 mins ago

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مرتبہ پھر مجرم قرار دے دیا گیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر دسویں…

14 mins ago

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین اضلاع میں خواتین ڈپٹی کمشنرز تعینات

حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے سرحدی حوالے سے منسلک تین اضلاع…

21 mins ago

جنگل اور زیتون کے درخت کاٹنے والوں کو گرفتار کرکے سزادی جائے، ای ڈی ڈبلیو او

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صدر ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن (EDWO) بلوچستان پر وفیسر عبد الکریم…

25 mins ago

لسبیلہ اور حب پولیس کی جانب سے جگہ جگہ گاڑیوں سے بھتے کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹرز

حب(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کے باوجود لسبیلہ اور حب پولیس جگہ جگہ شاہراہ پر…

32 mins ago

پنجگور ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ، 20 کے قریب ایمبولینس ناکارہ ہوگئیں

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور ٹیچنگ اسپتال پنجگور کیلئے سابق 2013 کے دور میں فراہم کرنے والی 20…

38 mins ago