پاکستان

حکومت کچھ ڈلیور نہیں کرسکی، تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے، شیخ رشید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نااہل بانجھ کچھ ڈلیور نہیں کرسکی، سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کردیا ہے، لندن میں کہتے ہیں تعیناتی ہے مشاورات کر رہے ہیں۔


‘اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمہ داری آگئی ہے’
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کہتے ہیں ابھی سمری نہیں آئی ساری دنیا میں پاکستان کا مذاق اُڑ رہا ہے، اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمہ داری آگئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں، جو لانا چاہتے ہیں وہ آنہیں سکتا، رضیہ بٹ کا ناول لندن فسانہ ہے جہاں علاج بہانہ ہے۔
‘حکومت کو سیاسی شہادت ملے گی نہ سیاسی غازی’
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو نہ سیاسی شہادت ملے گی نہ سیاسی غازی، سیاسی ہتھیار پھینکیں گے اور غش کھائیں گے۔یخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان کالانگ مارچ 20/21 نومبر تک راولپنڈی آسکتا ہے، جمعہ دوپہر 3بجے لال حویلی پریس کانفرنس کرونگا۔

متعلقہ خبریں