سندھ میں خطرناک مچھروں کے جان لیوا حملے جاری
کراچی (قدرت روزنامہ)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 6 ہزار 985 مزید کیسز رپورٹ کئے گئے ہیںتفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں ڈینگی کے بعد ملیریا سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ فی لحال تھم نہیں سکا ہے اور خطرناک مچھروں کے جان لیوا حملے جاری رہنے کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملیریا سے 2 افراد جابحق ہوگئے ہیں۔جابحق ہونے والوں میں ایک شخص کا تعلق جیکب آباد سے جبکہ دوسرے کا تعلق سکھر سے تھا۔
محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال سندھ میں ملیریا سے 3 لاکھ 27 ہزار 275 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 14 افراد جابحق ہوگئے تھےتاہم زیادہ ہلاکتیں ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں رپورٹ کی گئیں تھیں جس کے مطابق حیدرآباد میں 7 سکھر میں 4، پور خاص میں 2 اورلاڑکانہ میں ایک ہلاکت ہوئی.