ہماری جدوجہد ہے کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں، اسد عمر

سرگودھا (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد ہے کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سرگودھا میں کوٹ مومن انٹر چینج پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 26 سال سے جدوجہد کررہے ہیں ہے، ہماری جدوجہد ہے کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں نا کہ امریکا یا لندن۔
‘روس یوکرین کی جنگ سے ہمیں فرق نہیں پڑتا’
انہوں نے کہا کہ کپتان کو کہا گیا روس نہیں جانا تو کپتان نے کہا روس نے ہمارا کیا بگاڑا ہے، روس یوکرین کی جنگ سے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔
اسد عمر نے کہا کہ کپتان کہتا ہے امریکا کی مرضی ہو یہ نہ ہو میں اپنی عوام کے لئے جہاں سے سستا تیل ملے گا لوں گا، کسان کو ڈیزل مہنگا ملنے سے فرق پڑتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دوسری طرف غلام ذہنیت کہ لوگوں کو فکر ہے کہ واشنگٹن والے ہم سے خوش ہیں یا ناراض۔
‘کسان پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے’
انکا کہنا ہے کہ اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تھی جو 95 ڈالر پر چلی گئی، اس وقت پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 144 روپے تھی جو اب 240 روپے ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کسان پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے، ہم نے فیصلہ کیا کہ ساڑھے پانچ روپے یونٹ پر کسان کوو بجلی دیں گے، آج کسان کو 36 روپے بجلی دی جارہی ہے۔
‘چیری بلاسم پاکستان آؤ، عوام کے درمیان کھڑے ہوکر دکھاؤ’
انہوں نے کہا کہ بیرونی آقاؤں کے بوٹ پالش کرنے والوں نے پاکستان سے کیا لینا، پاکستان میں کبھی آٹے کی کبھی چینی کی کمی ہوتی تھی گزشتہ سات ماہ میں بوٹ پالش کی کمی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان سے بھاگا ہوا ہے بھگوڑے کے پاس لندن میں بیٹھا ہے، چیری بلاسم پاکستان آؤ، آ کر عوام کے درمیان کھڑے ہو کر دکھاؤ۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے مزید کہا کہ سن لو شہباز شریف کوٹ مومن کی عوام کی آواز، جلد کپتان لانگ مارچ کی تاریخ کی کال دینے لگا ہے۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

2 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

2 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

2 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

2 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

3 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

3 hours ago