وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی بچوں سے 4 سال بعد ملاقات

کراچی (قدرت روزنامہ)اداکارہ اور میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی 4 سال بعد اپنے بچوں سے سندھ ہائی کورٹ میں ملاقات ہو گئی۔سندھ ہائی کورٹ میں اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
وینا ملک بچوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، جہاں بچوں کی والد اسد خٹک سے ملاقات ہوئی۔
اسد خٹک کا کہنا ہے کہ چار سال کے بعد بچوں سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، میں چاہتا ہوں بچوں کی بہتری کے لیے کوئی حل نکل آئے۔انہوں نے کہاکہ تنازعات کے حل کے لیے مولانا طارق جمیل سے رابطے کی کوشش کررہا ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 3 سال سے ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، میڈیا کے ذریعے درخواست ہے کہ اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر وینا ملک نے کہا کہ زندگی میں سب سے غلط فیصلے ہو جاتے ہیں۔اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ ملکی صورتحال پر تشویش ہے، عوام الیکشن چاہتے ہیں۔