وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی بچوں سے 4 سال بعد ملاقات

کراچی (قدرت روزنامہ)اداکارہ اور میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی 4 سال بعد اپنے بچوں سے سندھ ہائی کورٹ میں ملاقات ہو گئی . سندھ ہائی کورٹ میں اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی .


وینا ملک بچوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، جہاں بچوں کی والد اسد خٹک سے ملاقات ہوئی .
اسد خٹک کا کہنا ہے کہ چار سال کے بعد بچوں سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، میں چاہتا ہوں بچوں کی بہتری کے لیے کوئی حل نکل آئے . انہوں نے کہاکہ تنازعات کے حل کے لیے مولانا طارق جمیل سے رابطے کی کوشش کررہا ہوں .
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 3 سال سے ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، میڈیا کے ذریعے درخواست ہے کہ اپنا کردار ادا کریں . اس موقع پر وینا ملک نے کہا کہ زندگی میں سب سے غلط فیصلے ہو جاتے ہیں . اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ ملکی صورتحال پر تشویش ہے، عوام الیکشن چاہتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں