سارہ علی خان اور بھارتی کرکٹر شبمن گِل کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان اور بھارتی کرکٹر شبمن گِل ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ شبمن گِل نے حال ہی میں پریتی اور نیتی سیموز کے چیٹ شو ’دل دیاں گلاں‘ میں بطور مہمان شرکت کی، جس کی میزبانی اداکارہ سونم باجوہ نے کی۔
اس شو کے دوران، شبمن گِل سے ان کی مبینہ گرل فرینڈ سارہ علی خان کے بارے میں کچھ سوالات پوچھے گئے۔میزبان سونم باجوہ نے شبمن گِل سے سوال کیا کہ’آپ کے خیال میں بالی ووڈ کی سب سے موزوں خاتون اداکار کون ہیں؟‘اس سوال کے جواب میں کرکٹر نے کہا کہ’سارہ علی خان‘۔
سونم باجوہ نے کرکٹر کا یہ جواب سن کر ان سے ایک اور سوال پوچھا کہ’کیا آپ سارہ علی خان کو ڈیٹ کررہے ہیں؟‘جس پر شبمن گِل نے جواب دیا کہ’شاید‘۔
کرکٹر کی جانب سے سوال کے جواب میں واضح جواب نہ ملنے پر سونم باجوہ نے اصرار کیا کہ’سارا کا سارا سچ بولیں‘۔سونم باجوہ کے اس اصرار پر شبمن گِل نے جواب دیا کہ’سارا کا سارا سچ بول دیا ہے کہ شاید ایسا ہی ہو اور شاید ایسا نہیں بھی ہو‘۔
واضح رہے کہ سارہ علی خان اور شبمن گل کو اس سال کے آغاز میں ایک ریسٹورینٹ میں ساتھ کھانا کھاتےدیکھا گیا تھا، جس کے بعد ان دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھیں۔