عرفی جاوید نے ہانیہ عامر کا اسٹائل کاپی کرلیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) میں شامل اداکارہ عرفی جاوید نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے اسٹائل کو کاپی کرلیا۔عرفی جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں وہ ہانیہ عامر کے مشہور کردار ’ہالا‘ کے اسٹائل کو کاپی کیے ہلکے گلابی رنگ کے کپڑے پہنے اور ماتھے پر جھومر لگائے بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Uorfi (@urf7i)


اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ویڈیو صرف اس لیے بنائی ہےکیونکہ میں ہالا اور ہانیہ سے پیار کرتی ہوں‘۔ہانیہ عامر بھی اس ویڈیو پر عرفی جاوید کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ’آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں‘۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس ویڈیو پر عرفی جاوید کی تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے پاکستانی ڈامہ سیریل’میرے ہمسفر‘ کو پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شاندار پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
اس ڈرامے میں اداکار فرحان سعید اور اداکارہ ہانیہ عامر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔