اختیارات کا غلط استعمال؛ نیب نے فیصل واوڈا کو طلب کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیب مجاز اتھارٹی نے پبلک آفس ہولڈرز، اتھارٹی کے مالی فوائد اور اتھارٹی کے غلط استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے فیصل واوڈا کو طلب کر لیا۔نیب کے مطابق سابق وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے اختیارات کے غلط استعمال اور مالی فوائد کے الزامات کی انکوائری کی جائے گی۔
فیصل واؤڈا کو 17نومبر 2022ء کو دوپہر 2بجے نیب اسلام آباد آفس جی سیکس میلوڈ میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، انہیں دستاویزی ثبوت کے ہمراہ اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔