مریم نور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، ڈھولکی کی تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی: اداکارہ مریم نور کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔مریم نور جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تاریخ کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Maryam Noor Shiekh (@maryamnoorofficial)


ویڈیو میں بتایا گیا کہ اداکارہ رواں سال دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔ اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے اور اُنہوں نے اپنی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sheikh Asim (@sheikhasimphotography)


مریم نور کو اپنی ڈھولکی کی ویڈیوز میں اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ گانے گاتے اور ڈھول بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Maryam Noor Shiekh (@maryamnoorofficial)


اداکارہ نے کچھ ماہ قبل اپنی منگنی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ مریم نور ایک خوبرو اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، شہنائی، گھمنڈی، رو رہا ہے دل، حیوان، سلسلے، نور العین اور ملال یار ‘جیسے ڈراموں میں اداکاری کی ہے جبکہ مریم نور پیشے کے اعتبار سے وکیل بھی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Maryam Noor Shiekh (@maryamnoorofficial)