شارجہ میں پاکستانی فیملی پر قیامت ٹوٹ پڑی

شارجہ(قدرت روزنامہ) یو اے ای کی ریاست شارجہ میں 3 سالہ پاکستانی بچہ رہائشی عمارت کی 14ویں منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ گلف نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شارجہ کے التعاون علاقے میں ایک عمارت کی 14ویں منزل سے گرنے سے ایک تین سالہ پاکستانی لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

اس واقعے کی اطلاع شارجہ پولیس کے آپریشن روم کو صبح 6 بج کر 30 منٹ کے قریب عینی شاہدین نے دی، جس کے فوری بعد ایمبولینس اور البحیرہ پولیس اسٹیشن کے گشتی دستے جائے وقوعہ پر پہنچے اور بچے کو زمین پر بے حال پایا کیون کہ گرنے کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوچکی تھی۔بتایا گیا ہے کہ لڑکے کی لاش کو صبح 7 بج کر 30 منٹ کے قریب القاسمی ہسپتال منتقل کیا گیا، پھر پوسٹ مارٹم کے لیے فرانزک لیبارٹری منتقل کیا گیا جب کہ لڑکے کی ماں اس وقت سے صدمے میں ہے جب اس نے اپنے بیٹے کو زمین پر گرا ہوا دیکھا۔پولیس کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ بچہ کھڑکی کے نیچے رکھے ہوئے بستر پر چڑھ کر کھڑکی سے گرا تھا، سانحہ کے بعد پاکستانی بچے کے والدین سے غفلت کے شبے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

کرغزستان سے طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

بشکیک(قدرت روزنامہ)کرغزستان سے پرواز تقریباً 140 پاکستانی طلبا کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی،…

14 mins ago

شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق…

35 mins ago

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

6 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

6 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

7 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

7 hours ago