صدر مملکت عارف علوی اور گورنر سندھ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور صدر مملکت عارف علوی کی گورنر ہاؤس سندھ میں ملاقات ہوئی ہے۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں شخصیات نے سندھ میں وفاقی تعاون سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی۔ صدر مملکت اور گورنر کے درمیان سیلاب متاثرین کی بحالی، انفرااسٹرکچر کی تعمیر اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
گورنر سندھ نے صدر عارف علوی کو مختلف مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں میں اتفاق کے اقدامات سے آگاہ کیا۔