عمران خان دشمن ملک سے زیادہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں،فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان دشمن ملک سے زیادہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت کیخلاف قوم کو اکٹھا کر رہے ہیں، ملکی ادارے ان کی جارحیت سے محفوظ نہیں، قومی ادارے کی عزت و وقار کو خاک میں ملانا عمران خان کا ایجنڈا ہے۔
انہوں نےکہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، قوم ایک صف ہو کر پاکستان کیخلاف داخلی جارحیت کا مقابلہ کرے۔
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران نے 2014 میں بھی چینی صدر کے دورہ کو سبوتاژ کرنے کے لیے دھرنا دیا تھا، عمران خان نے ہر وہ قدم اٹھایا ہے جو ریاست پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ اب فرلانگ مارچ بن چکا ہے، عمران خان نے آرمی چیف کی تقرری کو بھی متنازعہ بنایا۔