واٹس ایپ کا براڈ کاسٹ فیچر کیسے کام کرتا ہے؟ جانیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے . اس کا براڈ کاسٹ فیچر متعدد لوگوں کو ایک ہی پیغام بھیجنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے .


براڈ کاسٹ فیچر کا استعمال ایک ہی پیغام (تحریری ، تصویری یا ویڈیو) کو ایک ساتھ کئی لوگوں کو بھیجنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے .
اس کا استعمال انتہائی آسان ہے .
Android موبائل صارفین کے لیے:

مرحلہ 1 – واٹس ایپ کھولیں .
مرحلہ 2 – دائیں جانب موجود Chats کے آپشن پر کلک کریں .
مرحلہ 3 . Broadcast Message پرکلک کریں .


مرحلہ 4 – پیغام بھیجنے کے لیے متعدد رابطے منتخب کرکے دائیں جانب موجود صحیح کے نشان پر کلک کریں . مرحلہ 5 – پیغام ٹائپ کریں . ساتھ میں کوئی تصویر یا ویڈیو بھی منسلک کی جاسکتی ہے .
مرحلہ 6 – آخر میں Send کا بٹن دبائیں .
iPhone صارفین کے لیے:

مرحلہ1 – واٹس ایپ کھولیں .
مرحلہ 2 – Chats پر کلک کریں .
مرحلہ 3 – اسکرین کے اوپری بائیں کونے میں Broadcast Lists پر جائیں .
مرحلہ 4 – New List پر کلک کریں .
مرحلہ 5 – کسی مخصوص رابطے کے آگے چیک مارک لگا کر رابطے کی فہرست میں شامل کریں .
مرحلہ 6 – Create کے آپشن پر کلک کریں
اس کے بعد پیغام لکھیں اور تصویر یا ویڈیو منسلک کریں اور بھیج دیں .

. .

متعلقہ خبریں