نادرا ریکارڈ میں نام کی تصحیح یتیم نوجوان کیلئے درد سر بن گئی، دو نام درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نادرا حکام کا کارنامہ سامنے آیا ہے، ایک ہی فرد کے ریکارڈ پر دو نام درج کردیے۔تفصیلات کے مطابق نادرا ریکارڈ میں نام کی تصحیح یتیم نوجوان کے لئے درد سر بن گئی، ایف آر سی میں نانی کے نام کی تصحیح میں آٹھ ماہ لگ گئے۔
سینئرسول جج شرقی سٹی کورٹ نے نادرا حکام کو نام کی تصحیح کا حکم دے دیا۔وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ نادرا حکام نے ایف آر سی میں انگریزی میں حاجرہ بیگم اور اردو میں صفیہ لکھ دیا۔ متعدد بارنادرا حکام سے رابطے کے باوجود نام کی تصحیح نہیں کی گئی۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ نادرا کی چھوٹی سی غلطی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے مؤقف پیش کیا کہ نادرا حکام اپنی ٹائپنگ کی غلطی ماننے کے بجائے شہری کو چکر لگواتے رہے۔ نام کی غلطی کی بنا پر وراثت میں مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔