جوہر ٹاؤن(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم نواز شریف کےخلاف مبینہ طورپرپلاٹوں کی بندر بانٹ کا کیس ، نیب نے ایل ڈی اے سےعلامہ اقبال ٹاؤن ، جوہر ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن اور گلبرگ کے گیارہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق نیب سابق وزیراعظم نواز شریف کےخلاف مبینہ طور پر پلاٹوں کی بندر بانٹ کے کیس کی تحقیقات کررہا ہے ۔نیب نے ایل ڈی اے سے گیارہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ پلاٹ نمبر 90,91 ,122 رچنا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن ،پلاٹ نمبر 59 ٹی ، 59 یو ایبک بلاک گارڈن ٹاؤن ۔ پلاٹ نمبر 245 ای ، 244 جی تھری جوہر ٹاؤن کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔ پلاٹ نمبر 159 کریم بلاک ، 38 ایل گلبرگ تھری ، 38 اے گلبرگ تھری، پلاٹ نمبر 34 گارڈن ، 131 ابوبکر بلاک کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔
نیب کی جانب سے ڈی جی ایل ڈی اے کو ریکارڈ کی فراہمی کیلئے مراسلہ ارسال کیا گیاہے۔پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ ، ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔ 1986 تا 1990 کے دوران پلاٹوں کی ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…