قومی کرکٹرنسیم شاہ نے حارث رؤف کی ایسی ویڈیو شئیر کر دی کہ مداح حیران رہ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے حارث رؤف کی جذباتی ویڈیو شیئر کر دی۔نسیم شاہ کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ویڈیو کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے بعد جیسے ہی ایئرپورٹ پر پہنچے تو ان کے والد اور والدہ انہیں گلے لگا لیا۔

واضح رہے کہ حارث رؤف آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے بعد اسلام آباد پہنچنے پر اہل خانہ اور دوست احباب نے ان کا استقبال کیا تھا۔ حارث رؤف کے گھر کے باہر مداحوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ سمیت کپتان بابر اعظم، آصف علی، عثمان قادر، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور دیگر آفیشل نجی ایئر لائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے۔