شاہین آفریدی درد کش دوا لے سکتے تھے۔۔۔ ورلڈکپ فائنل میں ٹانگ بھی ٹوٹ جائے،بھاگتے رہیں کچھ کر دکھائیں،شعیب اختر کا بیان سامنے آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو درد کش دوا کا سہارا لیتے ہوئے بولنگ جاری رکھنا چاہیے تھی۔سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا کہ اہم ترین بولر ان فٹ ہوجائے تو ٹیم کیلئے مسئلہ پیدا ہوتا ہے، شاہین شاہ کبھی مکمل فٹ نہیں تھے، ہم ان کو الزام نہیں دے سکتے۔

انہوں نے گزشتہ میچز میں اچھا پرفارم کیا لیکن یہ ورلڈکپ فائنل تھا، اگر ٹانگ بھی ٹوٹ جائے جو ہونا ہے ہوجائے،بھاگتے رہیں اور کچھ کر دکھائیں، شاہین درد کش دوا لے سکتے تھے۔سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ یہ بات ضرور ہے کہ فائنل کے لئے منتخب کرکے آپ نوجوان پیسر کے کیریئر سے کھیل رہے تھے،یہ خطرہ مول لینا ہے یا نہیں کپتان کو پہلے سوچنا چاہیے تھا۔