مجھے آج تک کسی نے بے اولادی کا طعنہ نہیں دیا مگر ۔۔ ارشد شریف کی بیوہ کا بچے نہ ہونے سے متعلق ٹوئیٹ وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافت کی تاریخ میں کچھ ہی ایسے صحافی گزرے ہیں جن کو رہتی دنیا تک یاد کیا جائے گا کیونکہ ان کی گرانقدر خدمات سے اہلِ علم بہتر طور پر واقف ہوتے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک پاکستانی صحافی ارشد شریف کا بھی شمار ہوگا کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی کے سنہرے اور اہم سال صحافت کے لئے وقف کردیے اور سچ کا سہارا لیتے ہوئے حقائق واضح کیے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی انسان کو ارشد پر ذرہ برابر بھی کوئی شبہ ہو ۔۔ ارشد شریف جیسے صحافی کسی بھی ملک کا وہ اہم اثاثہ ہیں جن کی قدر کرنا فرض ہے لیکن بدقسمتی سے ارشد کی کینیا میں موت شاید ہمیشہ کیلئے سوالیہ نشان ہی بنی رہے گی۔
22 2 2 300x157
ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ کا بچوں سے متعلق ایک ٹوئیٹ کل سے ٹوئٹر اور سوشل میڈیا کے دیگر پلاٹ فارمز پر بہت وائرل ہو رہا ہے لیکن کیوں؟ ٹوئیٹ میں جویریہ نے لکھا ہے کہ: ” گیارہ سال کی شادی میں کبھی مجھےکسی عزیزاحباب نےبے اولادی کاطعنہ نہیں دیا ایک بار ن لیگی سوشل میڈیا صارف نے مجھے بانجھ گناہگار کہا کچھ عرصے بعدمیں نے اسکی ٹائم لائن پر اسکے معصوم بچے کی قبر دیکھی۔ میں نے کوئی بدعا نہیں دی تھی لیکن مظلوم کی آہ اور کسی کا دل دکھانے سےاللہ بچائے آمین “
22 3 2 300x157
لیکن ارشد کے تو 4 بچے ہیں؟
ارشد شریف سے جویریہ کی شادی 11 سال قبل ہوئی تھی اور یہ ان کی دوسری شادی تھی البتہ ارشد کے بچے ان کی پہلی بیوی سے ہیں۔ جن کا نام آفیشل اکاؤنٹس پر کہیں واضح نہیں مگر ذرائع کے مطابق صومیہ نام سامنے آرہا ہے۔