پاکستان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے ،افغان کرکٹ ٹیم براستہ پاکستان سری لنکا روانہ ہو گی ،افغان ٹیم سری لنکا میں پاکستان ٹیم کی 3 ون ڈے میچوں کی میزبانی کرے گی ۔
ترجمان پی سی بی نے کہاہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک سیریز کے شیڈول سے آگاہ نہیں کیا،پاکستان افغان سیریز کے شیڈول سے متعلق فیصلہ کل متوقع ہے ، ترجمان کاکہناہے کہ پی سی بی کی تصدیق کے بعد افغانستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو ویزے جاری کئے گئے۔