فیفا فٹبال ورلڈکپ : قطر میں شائقین کو مختصر لباس پہن کرمیچ دیکھنےکی اجازت نہیں ہوگی
دوحا(قدرت روزنامہ) قطر میں شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ کے دوران شائقین کو مختصر لباس یعنی (کندھوں کو کُھلا رکھنے یا گھٹنے سے اوپر) کپڑے پہن کر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔باغی ٹی وی :ورلڈ کپ کےدوران فٹبال فینز اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے مختلف روپ اختیار کرتے ہیں جبکہ کچھ افراد مختصر لباس پہن کر میچ دیکھنے آتے ہیں تاہم قطر میں ایسے کپٹرے سرعام پہننے پر پابندی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مسلم قوانین کے تحت ورلڈکپ کے دوران شائقین کو بھی مختصر لباس پہننے پر جرمانہ یا جیل بھیجا جاسکتا ہےغیر قطری خواتین سے ملک کے سخت مسلم ڈریس کوڈ کی پیروی کرنے اور عبایا پہننے کی توقع نہیں کی جارہی تاہم کندھوں اور گھٹنوں کو ڈھانپ کررکھنا لازمی ہوگا۔
دوسری جانب قطراور فیفا آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت چند سیاحتی علاقوں میں شراب نوشی کی اجازت بھی دی جائے گی اسی طرح ٹورنامنٹ کے دوران بھی کوڑا کرکٹ پھینکنے پر شائقین کو £2,400 تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ فٹبال ورلڈکپ کے میچز قطر کے کل 8 اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، جن میں 32 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی قطر میں 20 نومبر سے شروع ہونے والا فیفا ورلڈکپ تاریخ کا مہنگا ترین ورلڈکپ ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر نے ملک میں فٹبال ورلڈکپ کے انعقاد کے لیے انفراسٹرکچر پر 200 بلین ڈالر سے زائد خرچ کیے ہیں اور اسٹیڈیمز کو ائیر کنڈیشنڈ بنایا گیا ہے تاکہ شائقین لطف اندوز ہوسکیں۔سال 2002 میں کوریا اور جاپان کی میزبانی کے بعد رواں سال کھیلا جانے والا فیفا فٹبال ورلڈکپ دوسری بار ایشیائی سرزمین پر منعقد ہورہا ہے۔