عمران خان بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں، شیری رحمٰن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر شیری رحمٰن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ہر بیانیے ہر نعرے کو منافقت اورجھوٹ پرمبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی بوکھلاہٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ چور ڈاکو کی سیاست کرنے والے توشہ خانہ سے متعلق خبروں پر کیوں بھڑک اٹھے ہیں؟ اگر چوری نہیں کی تو خبروں پر کیوں اعتراض ہے؟وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ خبر دینا میڈیا کی ذمہ داری ہے، آپ چاہتے ہیں آپ کی کرپشن اورچوری پرکوئی بات نہ کرے، اگر چوری نہیں کی تو خبروں سے کیوں ڈر رہے ہیں؟
سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ الزام نہیں، یہ ایک ثابت شدہ معاملہ ہے، آپ اسی کیس میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کو الیکشن کمیشن نے کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہونے پر سزادی ہے۔