کراچی میں بجلی سستی ہونے کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)کے الیکٹرک صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ کراچی میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے . کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی گئی ہے .


کراچی میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے . اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی 1 روپے 88 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے .
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے کے الیکٹرک صارفین کو 3 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا . نیپرا کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 30 نومبر کو سماعت کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں