انضمام الحق کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں قومی کرکٹرز کی شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی صاحبزادی امیمہ کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔جیو نیو زکے مطابق تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی،امام الحق، شعیب اختر،شاہدآفریدی ،

وہاب ریاض، مشتاق احمد سمیت موجودہ و سابق کرکٹ اسٹارز نے شرکت کی۔اس کے علاوہ وقار یونس اور محمد حفیظ نے اپنی فیملیز کے ہمراہ شادی میں شرکت کی۔تقریب میں قومی کرکٹرز کو دیکھ کر وہاں موجود مہمانوں نے بابر اعظم سمیت دیگر کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہیں۔اس سے قبل سرگودھا میں انضمام الحق کی بیٹی کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں گھوڑا ڈانس کیا گیا۔امیمہ حق اور ملک محسن مسعود کی مہندی کی تقریب میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کو بھی پگڑی پہنائی گئی، دیگر مردوں نے روایتی پگڑیاں باندھی ہوئی تھیں، امیمہ اور محسن کو بگھی میں بٹھا کر تقریب میں لایاگیا۔

Recent Posts

کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس…

5 mins ago

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست…

13 mins ago

امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ری پبلکن امریکی رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری…

19 mins ago

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں…

38 mins ago

برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا

ریو ڈی جنیرو(قدرت روزنامہ)برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں طوفانی بارش سے…

41 mins ago

گرلز کالج جناح ٹاﺅن کے امتحانی مرکز میں طالبہ پر تشدد کا نوٹس لیا جائے، روزینہ خان خلجی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین کوئٹہ فاﺅنڈیشن روزینہ خان خلجی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی…

51 mins ago