سردیوں میں ان غذاؤں کا استعمال لازمی کریں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی بیشتر افراد کو الرجی سمیت کئی دیگر بیماریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ان میں الرجی، بالوں کا گرنا، جلد کی خشکی، بدہضمی، پیٹ پھولنا اور قبض جیسے مختلف صحت کے مسائل شامل ہیں۔
ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ آپ موسم سرما میں غذائیت سے بھرپور درج ذیل تین اجزاء اپنی خوراک میں شامل کریں۔ یہ کھانے آپ کو گرم رکھیں گے اور آپ کو سردیوں سے لطف اندوز ہونے میں مدد فراہم کریں گے۔
گوند
گوند کا استعمال صحت کے لیے بے حد مفید ہے، اس کے ذریعے کئی بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ اسے گوگل نامی درخت کے اندرسے نکلنے والے عرق سے بنایا جاتا ہے، جس کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔ اسے خوردنی گم بھی کہا جاتا ہے۔
گوند کو دیسی کھانوں میں عام استعمال کیا جاتا ہے بالخصوص سبزیوں، لڈو اور حلوے میں استعمال ہوتا ہے۔ گوند ایک قدرتی قَبَض کُشا ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ اپنے آنتوں کو صحیح طریقے سے صاف کرنے کے قابل ہیں۔ بنیادی طور پر، یہ آپ کی آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے، یہ ہڈیوں کے معدنی کثافت کی اجازت دیتا ہے۔ سب سے اہم بات، یہ ذائقہ میں بہت اچھا ہے اور آسانی سے دستیاب ہے۔
ہرا لہسن
سبز لہسن عام طور پر چٹنی میں استعمال کیا جاتا ہے، سبز لہسن جسے ہرا لہسن بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں اور اس کا ذائقہ بہت اچھا ہوتا ہے۔ہم بازار سے ملنے والے اینٹی آکسیڈنٹس ادویات پر ہزاروں روپے خرچ کردیتے ہیں، لیکن باآسانی دستیاب ہونے والے ہرے لہسن کو استعمال کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے۔
یہ سبزی دوران خون کو بہتر بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی خاص طور پر یہ دماغ میں خُون کی گردش کو بہتر بناتی ہے جس سے دماغ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔
سبز لہسن میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ کو ایسلین کہا جاتا ہے۔ اس میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹس یاداشت کو بہتر بناتے ہیں اور بھولنے کی بیماری کا خاتمہ کرتے ہیں، لہسن کھانے والوں کا دماغ دُوسرے لوگوں کی نسبت سارا دن اپنا کام زیادہ اچھے طریقے سے کرتا ہے۔
شلجم
یہ سردیوں کی سبزی ہے جسے عموماً اچار بنایا جاتا ہے۔ یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں مینگنیز اور سیلینیم جیسے مائیکرو منرلز بھی موجود ہوتے ہیں۔اگر آپ کام کے سلسلے میں اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارتے ہیں تو آپ کی آنکھوں کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ ایسے میں شلجم میں موجود لیسیتھین نامی اینٹی آکسیڈنٹ آپ کی آنکھوں کی صحت کے لیے وٹامن مہیا کرتا ہے۔