پاکستان ڈیفالٹ رسک 75 فیصد کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امپورٹڈ حکومت کی تباہ کاریوں سے پاکستان کا ڈیفالٹ رسک 75 فیصد کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان تباہی کے دہانے پر پہنچ چُکا ہے ۔
ہر روز نئی تباہی !
یہ مُلک چلانا امپورٹڈ سرکار کے بس کی بات نہیں #الیکشن_کراؤ_ملک_بچاؤ pic.twitter.com/jc5IIbheKJ— PTI (@PTIofficial) November 18, 2022
پی ٹی آئی نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے کوئی تیار نہیں ہے، کاروبار تباہ ہونے کو ہیں، اس سب کا واحد حل الیکشن ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ جیسا کہ میں نے 6 ماہ قبل پیش گوئی کی تھی کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش ہماری معیشت پیچھے دھکیل دے گی۔
جیساکہ میں نے6ماہ قبل ہی پیش گوئی کردی تھی کہ تبدیلئ سرکارکی سازش قرض کی واپسی کی ہماری صلاحیت نیست و نابودکرتےہوئےہماری معیشت کوتباہی کےگھڑےمیں اتار دےگی۔پاکستان پر کم وبیش 3 دہائیوں تک راج کرنے والےدومجرم خاندان معیشت کی تعمیرمیں کبھی سنجیدہ تھےنہ ہی ان میں اسکی صلاحیت تھی pic.twitter.com/kQ5qn6cIKU
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 18, 2022
عمران خان نے مزید کہا کہ یہ سازش ہمارے قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت تباہ کر دے گی، پاکستان پر تقریباً 3 دہائیوں تک حکومت کرنے والے دو خاندانوں میں معیشت کو مضبوط بنانے کی قابلیت نہیں۔
شیریں مزاری
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ یکم جون عمران خان 2022 نے آنے والے ڈیفالٹ کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
June 1st 2022 IK had warned about impending default & today Pak is ever closer to it but are Conspirators even concerned? Or do they want Pak economy to crash totally? #الیکشن_کراؤ_ملک_بچاؤ pic.twitter.com/wkYTEkNnN6
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) November 18, 2022
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ آج پاکستان اس کے قریب تر ہے، لیکن کیا سازشی اس سے بھی پریشان ہیں، یا وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو جائے؟