اگرکوئی میری بات نہیں سنتاتویہ میرامسئلہ نہیں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ نے یہ بات کیوں کہی؟
میلبورن (قدرت روزنامہ)سماجی اورمعاشرتی مسائل پرہمیشہ اپنی آواز بلند کرنے والی شنیرااکرم نے کہاہے کہ اگرسوشل میڈیاصارفین کوان کی بات کامطلب سمجھ نہیں آتاتویہ ان کامسئلہ نہیں ہے ۔حال ہی میں شنیرا اکرم نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں کہاتھاکہ میرادل پاکستان کے تمام نیک لوگوں کے لیے دھڑکتاہے لیکن مجھے افسوس ہے کہ آپ کے بہت سے بھائیوں نے آپ کومایوس کیا۔
شنیرا کے اس ٹوئٹ کے بعد صارفین نے انہیں شدیدتنقید کانشانہ بنایاتھااورخاص طور پروہ افراد جن کاکہناہے کہ سارے مردخراب ہیں ۔صارفین کی تنقید سےتنگ آکرشنیرااکرم نے اب اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹراکائونٹ پرایک پیغام جاری کیاہے۔شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ اگر لوگ میرے ٹوئٹ کی نیت کونہیں سمجھتے تویہ میرامسئلہ نہیں ہے ۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہاکہ مجھ پربھروسہ کریں میں صرف شہرت کی خاطر ٹوئٹ نہیں کرتی۔