وزیر خزانہ کی آصف علی زرداری سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ زرداری ہاؤس آئے ہیں اور وہاں ان کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اہم تقرری و باہمی دلچسپی کے امور پر غور کیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق صدر آصف علی زرداری کو نوازشریف کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ہے۔