وزیر خزانہ کی آصف علی زرداری سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی ہے . ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ زرداری ہاؤس آئے ہیں اور وہاں ان کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی ہے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے .
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اہم تقرری و باہمی دلچسپی کے امور پر غور کیا گیا ہے . ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق صدر آصف علی زرداری کو نوازشریف کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ہے .

. .

متعلقہ خبریں