سیلاب سے متاثرہ افراد میں 70 ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں، شازیہ مری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں 70 ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر روم میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس ہوا ہے جس میں چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچائی جبکہ تباہ کن سیلاب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے ریلیف آپریشن کے تحت عوام کی مدد کی۔
شازیہ مری نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں 70 ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں۔چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے ورلڈ فوڈ پروگرام بورڈ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک 28 لاکھ سیلاب متاثرہ خاندانوں میں کیش گرانٹس تقسیم کیے ہیں۔