پاکستان

سستا، آرام دہ سفر، ’’فلائی جناح‘‘ کے قومی اسمبلی میں بھی چرچے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سستا، محفوظ وآرام دہ سفر، فلائی جناح کی پہچان بن گیا، قومی اسمبلی میں فلائی جناح کے دھوم، ارکان پارلیمنٹ بھی فلائی جناح کے گن گانے لگے۔قومی اسمبلی اجلاس میں فلائی جناح کی بے مثال اور لاجواب سروس کے چرچے، اجلاس میں جے یو آئی ف کی رکن اسمبلی عالیہ کامران نے کہا کہ فلائی جناح کے آنے سے ایئر لائن کرایوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، کمپٹیشن میں دیگر ایئر لائن نے بھی کرایوں میں نمایاں کمی اور سروس کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
عالیہ کامران نے کہا کہ پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائن بلوچستان کا کرایہ 26 ہزار تھا جو کم ہو کر 16 ہزار تک آ گیا، فلائی جناح کے آنے سے ایئر لائن میں کمپٹیشن بڑھا، رانا اسحاق نے پی آئی اے کی جانب سے لاہور اور اسلام آباد کی پروازیں طویل عرصے بند ہونے کو شکوہ کیا تو وزیر ہوا بازی بھی فلائی جناح کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے، وزیر ہوا بازی سعد رفیق نے کہا کہ نئی ایئرلائن نے لاہور سے فلائٹس کا آغاز کیا کر دیا۔کرایہ بھی کم ہے جہاز بھی اچھے ہیں، نئی ایئرلائن نے آپ کا مقصد پورا کر دیا، سعد رفیق نے کہا کہ نئی ایئرلائن کا آنا اچھا اقدام ہے، نئی ایئرلائن کے آنے سے کمپٹیشن بڑا اور ایئرلائن نے کرایوں میں نمایاں کمی آئی۔

متعلقہ خبریں