معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے پیچھے کتے پڑ گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی فلم انڈسٹر ی کی معروف اداکار ہ راکھی ساونت کے پیچھے بگ باس او ٹی ٹی ہاﺅس میں انٹری کیلئے جاتے ہوئے کتے پڑ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ادکارہ راکھی ساونت سے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ پیچ کلر کی پروں والی سلیولیس میکسی ہاتھ میں اٹھائے بگ باس اوٹی ٹی ہاﺅس جا رہی ہیں اور اس دوران اداکارہ کے پیچھے کتوں کو آتا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔راکھی ساونت سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’جب میں بگ باس کے او ٹی ٹی ہاوس میں انٹری کے لیے جارہی تھی تو اس وقت میرے پیچھے کتے پڑگئے‘۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں صارفین کی جانب سے پسند کیا جاچکا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔