ایبٹ آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی لاہور سے بازیاب

لاہور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے اغوا ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو لاہور سے بازیاب کروا لیا گیا۔پولیس کے مطابق 17 سالہ لڑکی کو ایبٹ آباد سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا، اغوا کار لڑکی کو موٹروے سے لاہور لے کر آئے لیکن شیراکوٹ کے علاقہ میں لڑکی کار سے نکل کر بھاگ گئی۔
موٹروے پولیس کی کال پر لاہور پولیس نے تلاش شروع کی جس پر گارڈن ٹاون پولیس نے مغوی لڑکی کو بازیاب کرلیا۔پولیس نے مغوی لڑکی کو خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیا۔