تحریک انصاف کا چیئرمین سینیٹ پر استعفیٰ دینے کیلئے زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان تحریک انصاف کی ناراضی برقرار ہے جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کی صادق سنجرانی سے عہدے سے استعفی دینے پر مشاورت ہوئی ہے . ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرز اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی، جس میں چیئرمین سینیٹ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر زور دیا گیا .


ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیغام پہنچایا کہ استعفیٰ نہ دیا تو سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی . ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی نے جواب میں کہا کہ آپ تحریک عدم اعتماد لے آئیں میں مقابلہ کروں گا .
چیئرمین سینیٹ کی صدر مملکت عارف علوی سے ایوان صدر میں بھی ملاقات ہوئی تھی . ذرائع کے مطابق ملاقات میں بھی صدر مملکت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو استعفیٰ دینے پر زور دیا گیا . ذرائع کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صادق سنجرانی کے سینیٹ میں کردار سے خوش نہیں .

. .

متعلقہ خبریں