ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران ضروری استعمال کی 23 چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 15 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد اضافہ ہوا، یوں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 28.67 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
حالیہ ہفتے نمک 7.61 فیصد، چائے 5.90 فیصد مہنگی ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ ہوا۔پیاز کی فی کلو قیمت میں 4.61 فیصد اضافہ ہوا، انڈے کی فی درجن قیمت 3.66 فیصد بڑھی۔فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 2.41 فیصد کا اضافہ ہوا، آگ جلانے والی لکڑی کی فی من قیمت 6.32 فیصد بڑھ گئی۔
رواں ہفتے آلو کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی، دال مسور 1.56 اور دال چنا کی فی کلو قیمت میں 1.46 فیصد کمی آئی۔دال ماش 0.68 اور دال مونگ 0.62 فیصد فی کلو سستی ہوئی، فی کلو گھی کی قیمت میں 1.08 فیصد کمی ہوئی۔لہسن کی فی کلو قیمت میں 0.26 فیصد کمی ہوئی، ایل پی جی کی قیمت میں 0.22 فیصد کمی ہوئی جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

1 hour ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

2 hours ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

2 hours ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

2 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

2 hours ago