ملک کے کرپٹ اعظم پر سیلاب زدگان کی امداد کے پیسے کھانے کا مقدمہ چل رہا ہے، قاسم سوری
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما قاسم سوری نے کہا ہے کہ ملک کے کرپٹ اعظم پر سیلاب زدگان کی امداد کے پیسے کھانے کا مقدمہ چل رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کنٹینر کے افتتاح کے موقع پر قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل عمران خان کی کال کی بعد قافلے کی روانگی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، بلوچستان سے کارکن اور عوام لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پرجوش ہیں۔
قاسم سوری نے کہا کہ کرپٹ اور چوروں کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، امداد کے پیسے چوری کرنے والوں کو اقتدار بیٹھا دیا گیا جس کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ ہو رہا ہے، سیسیلین مافیا انٹرنیشنل فراڈی پاکستان پر مسلط ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عزت و خودمختاری کیلئے لانگ مارچ کر رہے ہیں، ملک کے کرپٹ اعظم پر سیلاب زدگان کی امداد کے پیسے کھانے کا مقدمہ چل رہا ہے، امپورٹڈ سرکار مصلط کرنے والوں سے سوال کرتا ہوں کیا ملا نااہل لوگوں کو حکومت دے کر؟
انہوں نے کہا کہ کنٹینر پی ٹی آئی کے صوبائی سینئر نائب صدر سید صادق آغا نے تیار کرایا ہے۔سید صادق آغا کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لئے جان بھی حاضر ہے، لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔