صوبائی سینئیر سید صادق آغا کی محنت اور جذبہ قابل تحسین ہے جو حقیقی آزادی مارچ کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں،قاسم خان سوری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے صوبائی سینئر نائب صدر سید صادق آغا کی جانب سے تیار کردہ حقیقی آزادی مارچ کنٹینر کا افتتاح کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ، قائم مقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل، سردار خادم حسین وردگ، ایڈیشنل صوبائی جنرل سیکرٹری ملک نصیب اللہ بیٹنی، باری بڑیچ، نور خان خلجی، زولیخا مندوخیل، لالا غلام محمد بڑیچ، نیاز ملاخیل ،ملک زادہ یحیی کاکڑ، برات خان خلجی اور دیگر سینئیر قیادت عہداداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر صوبائی صدر او ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی سینئیر سید صادق آغا کی محنت اور جذبہ قابل تحسین ہے جو حقیقی آزادی مارچ کے لئے دن رات محنت کررھے ہیں کیونکہ حقیقی آزادی مارچ کا مقصد ایک جہاد ھے جو کرپٹ، نااہل ، اپنے چوریاں اور کیسیز چھپانے والے امپورٹڈ حکومت کے خاتمے اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے حقیقی آزادی مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت نے امپورٹڈ حکومت کی نیندیں حرام کردی جسکی وجہ سے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں لیکن پاکستانی عوام انکے نام نہاد مزہب پرستی، قوم پرستی اور ذاتی مفادات کے لئے سرزمین اور ضیمر کا سودا کرنے والوں سے باخبر ہوچکی ھے جسکی دلیل آج کی افتتاح میں کارکنان کی پرجوش شرکت ھے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے پورے ملک کی طرح بلوچستان کے نوجوانوں کی محنت، دلچسپی اور جدوجہد تاریخی ھے جو حقیقی آزادی کی راہ میں صف اول کا کردار ادا کرینگے اس موقع صوبائی سینئیر نائب صدر سید صادق آغا، ڈاکٹر منیر بلوچ، سردار بابر موسی، سردار خادم حسین وردگ، ملک نصیب بیٹنی ، باری بڑیچ، نور خان خلجی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے صوبائی صدر قاسم خان سوری کی قیادت میں متحد و منظم ھے جس کی دن رات محنت کے عوض آج وہ پورے ملک میں ایک قومی لیڈر کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں

Recent Posts

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔…

4 mins ago

انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں حالیہ انتخابات کے پیش نظر ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت…

9 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور قانونی نکات طلب

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے…

18 mins ago

سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران نے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ…

19 mins ago

اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)اور ملکی اداروں نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر…

24 mins ago

سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ…

27 mins ago