عمران کو تھریٹس بڑھ گئیں، مارچ میں بھرپور سیکیورٹی دینگے، عمر سرفراز

لاہور(قدرت روزنامہ) مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو تھریٹس بڑھ گئی ہیں، اسکی انٹیلی جنس رپورٹس بھی ہیں‘حقیقی آزادی مارچ میں شرکت پر عمران خان کو بھرپور سیکیورٹی دی جائے گی . جے آئی ٹی میں دیگر اداروں کو شامل نہ کرنے کا مقصد ہےجن لوگوں پر الزامات ہیں وہی لوگ مختلف اداروں کو ہیڈ کررہے ہیں جن پر الزامات ہیں وہ اداروں کی سربراہی کر رہے تو ان کے اہلکار کیسے شفاف تحقیقات کریں گے .


وزیر آباد میں عمران خان پر حملہ کوئی مذہبی جنونیت نہیں بلکہ باقاعدہ سازش تھی‘وفاق کی جانب سے جے آئی ٹی کومتنازع بنانے کیلئے بیانات دیئے جارہے ہیں . ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کوخطرہ ہے اس کی انٹیلی جنس رپورٹس بھی ہیں . انہوں نے بتایا کہ وزیر آباد حملے کی رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والے 2شوٹر تھے، (ن) لیگ کی قیادت جو گفتگو کر رہی ہے حملہ آور بھی وہی گفتگو کر رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں