آئندہ دنوں میں ملک اور قوم کا فیصلہ ہونا ہے اور غلط فیصلہ انتشار برپا کرسکتا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس قوم اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے لیکن غلط فیصلے سے انتشار بھی پیدا ہوسکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابو وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے صرف اپنے کیس ختم کروائے ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ یہ 7 ماہ کی 77 وزراءکی حکومت نہ عوام میں جاسکتی ہے نہ مسائل حل کرسکتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ 10 روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، صحیح فیصلہ صحیح سمت لے جائےگا غلط فیصلہ انتشار برپا کرسکتاہے اور تباہ حال معشیت مزیدسنگین ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر حکومت شوگر مل مالکان مافیا کے زیر اثر ہوتی ہے جس میں سے زیاده شوگر ملیں سیاست دانوں کی ہیں جو وزراتوں میں بھی ہوتے ہیں جس کی سزاعوام اورکسان بھگتےہیں۔