35 شرائط پر پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں ریلی کی اجازت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں پر امن احتجاج کی اجازت مل گئی، انتظامیہ نے علی نواز اعوان کی درخواست پر اجازت دے دی۔ اجازت نامہ 35 شرائط پر جاری کیا گیا ہے۔اسلام آباد کی انتظامیہ اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس میں انتظامیہ نے 35 شرائط رکھی ہیں۔
معاہدے کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، ریڈ زون میں جانے کی اجازات نہ ہو گی، ریلی کے مقررین کسی شخصیت یا ادارے کے خلاف نفرت انگیز گفتگو نہیں کریں گے، کسی جماعت کا جھنڈا نظر آتش کرنے کی اجازات نہیں ہو گی۔معاہدے میں کہا گیا ہے کہ سپیکر اور لاؤڈ سپیکر کا استعمال مروجہ قانون کے مطابق کیا جائے گا، ریلی کے منتظمین شرکاء کی چیکنگ اور اندرونی سکیورٹی کے ذمہ دار ہوں گے، کسی خطرے کی صورت میں ریلی کے منتظمین انتظامیہ کو معلومات فراہم کرے گی۔
میونسپل کارپوریشن کے قواعد ضوابط پر بھی عملدار یقینی بنایا جائے گا، ایونٹ میں پاکستانی اقدار کی بھی پاسداری کی جائے گی، شقوں کی خلاف وزری کی صورت میں این او سی منسوخ کر دی جائے گی۔معاہدے میں مزید کہا گیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر معاہدہ منسوخ کر دیا جائے گا، پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف تقریر پر پابندی ہو گی۔