سارہ خان کے بعد ابراہیم علی خان کی بھی بالی ووڈ انٹری
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ انڈسٹری کے چھوٹے نواب نے بیٹی سارہ علی خان کے بعد بڑے بیٹے ابراہیم کو فلموں میں لانچ کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ابراہیم علی خان آئندہ برس کرن جوہر کی بڑی بجٹ کی فلم میں مرکزی کردار سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سیف علی خان کے بڑے صاحبزادے ابراہیم علی خان ہدایت کاری کے بعد اب اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔
بین اقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجیوں کی زندگی پر مبنی اس فلم کی ہدایتکاری بالی وڈ اداکار بومن ایرانی کے بیٹے کیوز سر انجام دیں گے۔یہ فلم 2023 کے آخر یا 2024 کے اوائل میں ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے سے قبل ابراہیم علی خان اس وقت کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ اس فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گے۔