آئیڈیاز 2022ء: پاک فضائیہ کے ‘NASTP’ سٹال بہترین قرار

کراچی (قدرت روزنامہ) بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار، آئیڈیاز 2022ء کا گیارھواں ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر میں اختتام پذیر اختتام پذیر ہوگیا . ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق آئیڈیاز 2022ء میں پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پروجیکٹ اسٹال کو سب سے بہترین سٹال کے انعام سے نوازا گیا .

ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاک فضائیہ کی ٹیم کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، پروجیکٹ NASTP نے آئیڈیاز کے چار روزہ شو کے دوران مہمانوں اور غیر ملکی معززین سے خوب داد وصول کی .
اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ سربراہ پاک فضائیہ کے ازخود اقدامات کی بدولت NASTP منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا . ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ آئیڈیاز 2022 کے اس میگا ایونٹ نے پاک فضائیہ کے قومی سطح کے منصوبوں کو مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مہمانوں سے متعارف کروانے کا موقع فراہم کیا، نمائش نے غیر ملکی دو طرفہ دفاعی تعاون کی بھی حوصلہ افزائی کی .

. .

متعلقہ خبریں