ایک تعیناتی سب پر بھاری، غلط فیصلہ انتشاربرپا کر سکتا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہو گئی ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ آئندہ 10 روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، صحیح فیصلہ ملک کو صحیح سمت میں لے جائےگا اور غلط فیصلہ انتشار برپا کر سکتاہے۔شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ تباہ حال معیشت مزید سنگین ہو سکتی ہے، ہر حکومت شوگر ملز مالکان مافیا کے زیر اثر ہوتی ہے، زیادہ شوگر ملیں سیاست دانوں کی ہیں جو وزراتوں میں بھی ہوتے ہیں جس کی سزا عوام اورکسان بھگتتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید لکھا کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے، موجودہ حکومت نے صرف اپنے کیسز ختم کروائے ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی30 فیصد بڑھ گئی ہے، لوگ بجلی اور گیس کے بل دے نہیں سکتے، خود ریلیف اور لوگوں کو تکلیف دی، 7 ماہ کی77 وزراکی حکومت نہ عوام میں جا سکتی ہے نہ مسائل حل کر سکتی ہے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

5 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

6 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

6 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

6 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

7 hours ago