فلمیں دیکھنے کا مقصد فلمیں دیکھنا ہے نہ کہ اداکاراؤں کو دیکھنا: حارث رؤف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ فلمیں دیکھنے کا مقصد فلمیں دیکھنا ہے نہ کہ اداکاراؤں کو دیکھنا۔ حارث رؤف کے انٹرویو کلپس کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔انٹرویو میں میزبان کی جانب سے موسیقی میں دلچسپی سے متعلق کیے گئے سوال پر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ مجھے بالی وڈ کے رومانوی گانے خاصے پسند ہیں،

کوئی بھی نیا گانا ہفتوں مسلسل سنتا ہوں جبکہ پسندیدہ سنگر ارجیت سنگھ ہے۔پسندیدہ اداکارہ سے متعلق کیے گئے سوال پر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ میری پاکستان اور بھارت دونوں جگہ کوئی اداکارہ پسندیدہ نہیں ہے، فلمیں ضرور دیکھتا ہو لیکن فلمیں دیکھنے کا مقصد فلمیں دیکھنا ہے نہ کہ اداکاراؤں کو دیکھنا۔سہیل وڑائچ کی جانب سے شادی کب کریں گے کے سوال پر فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔